صدرِ مملکت عراق کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن روانگی سے قبل صدر پاکستان نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس ابن علیؑ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، صدر مملکت نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔

صدر پاکستان نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کیلئے رہنما قرار دیا، انہوں نے گورنر کربلا، روضہ کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button