دبئی میں پہلی عالمی اسپورٹس کانفرنس کا 29 دسمبر سے آغاز

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی اسپورٹس کانفرنس دبئی میں 29 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 2سو سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان میں یو ایف سی کے سابق عالمی مکسڈ مارشل آرٹسٹ روس کے خبیب نورماگومیدوف، باکسنگ آئیکون مینی پیکیو، ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ، سرینا ولیمز،ثانیہ مرزا، امریکن فٹبال اسٹار ریگی بش، فٹ بال لیجنڈز رونالڈو نازاریو اور پاولو مالدینی بھی شامل ہیں۔
منصور بن محمد نے دبئی اسپورٹس کونسل کے بورڈ اجلاس کے دوران پہلے ورلڈ اسپورٹس سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں عالمی کھیلوں کے اسٹارز، رہنماؤں اور بین الاقوامی فیڈریشنز کے نمائندوں سمیت 1,500 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں کھیل اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں جدت اور تبدیلی کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا۔



