ایف بی آر نے 27 دسمبر کو ہفتے کی چھٹی ختم اور 31 دسمبر کو دفاتر کے اوقات میں توسیع کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 27 دسمبر کو ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے اور ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے 31 دسمبر کو بھی دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر جاری میں بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے ماتحت بڑے لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محصولات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے بدھ 31 دسمبر 2025 کو دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے اور تمام متعلقہ دفاتر رات 10 بجے تک کام کریں گے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد رواں سال2025 کے اختتام پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی بروقت وصولی ممکن بنانا ہے۔



