وفاقی کابینہ کی 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری اور پی آئی اے کی نجکاری کی توثیق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیکٹرم آکشن اور پی آئی اے نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔
شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی، جس کے تحت 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ فائیو جی سروس کی لانچنگ بھی کی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی بھی توثیق کر دی اور قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔



