ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ہم اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے،کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ہمارا حق ہے۔
سکھر میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان سے وفاداری اور دوستی کو تسلیم کیا جائے، ہم خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قائم اور جے یو آئی جدوجہد جاری رکھےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران امریکا کی سوچ کو بغیر سمجھےاپناتے ہیں، حکمران مغرب کی نہیں اسلام کی پیروی کریں۔



