چھاچھرو میں قدیمی قبرستان پر قبضے کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا، ٹائر جلائے گئے،روڈ بلاک

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے)چھاچھرو میں رحمت اللہ ولی کے قدیمی قبرستان پر قبضے کے خلاف بھائی خان کنبھر کی قیادت میں بڑی تعداد میں شہریوں نے مین چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا، ٹائر جلائے اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا۔
مظاہرین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایم پی اے کے حامی مختیار راہموں نے قبرستان پر قبضہ کر رکھا ہے جسے فوری بند کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



