بدین: کڈھن پولیس کی بڑی کارروائی، مین بجلی اور ٹرانسفارمر کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام.پی کے)ایس ایچ او تھانہ کڈھن نے کاروائی کرکہ مین بجلی اور ٹرانسفر کی تاریں کاٹ کر چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا، مسروقہ اشیاء برآمد تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڈھن انسپکٹر غلام قادر سرکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے وااضح رہے کہ دو روز قبل واپڈا حکام کی جانب سے کڈھن کے علاقے میں مین بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر کی تاریں کاٹ کر چوری کرنے اور اس کے نتیجے میں اطراف کے دیہات کو بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے حوالے سے پولیس اسٹیشن کڈھن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی مذکورہ ایف آئی آر پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آج کامیاب چھاپا مارکر مقدمہ میں مطلوب ملزمان مرتضیٰ ولد آچار بجیر، نور حسن بجیر اور شہزور کے ڈرائیور بشیر احمد جمالی کو گاڑی شہزور سمیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر کا قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او تھانہ کڈھن انسپکٹر غلام قادر سرکی کے مطابق اس واردات میں ملوث دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا بدین پولیس بجلی چوری، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے



