مٹھی میں گدھا گاڑی کے مزدوروں کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاجی دھرنا، روڈ بلاک

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے)چیلہار میں گدھا گاڑی کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں چیلہار مٹھی روڈ پر مین روڈ بلاک کر دیا۔

لجپت میگھواڑ کی قیادت میں سینکڑوں مزدوروں نے احتجاج کیا، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیاں روک دی گئیں۔

ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین بہاری لال میگھواڑ مظاہرین کے پاس پہنچے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرایا۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی

مزید خبریں

Back to top button