لاڑکانہ میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت،بھینس کھلے نالے میں گر گئی،ریسکیو 1122 نے کرین سے نکالا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی، مختلف علاقوں میں کھلے گٹر نالے شہریوں اور مویشیوں کے لیے موت کا کنواں بن گئے ہیں. باقرانی ٹاور کے قریب مدینہ کالونی میں بھینس کھلے نالے میں گر گئی، واقعے کے خلاف شہریوں کے شور پر ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچ گیا جس کے بعد کرین کے ذریعے بھینس کو نالے سے نکالا گیا. شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کھلے نالوں کا راج ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھلے نالوں اور گٹروں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے.



