بدین:لواری شریف میں بدامنی کیخلاف ناجیہ جماعت تنظیم کا شدید احتجاج، تھانے کے سامنے ٹائر جلائے گئے، شہر بند

بدین ( رپورٹ  مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ کام پی کے)لواری شریف میں امن و امان کی بحالی اور رکشہ ڈرائیور جاوید جونیجو پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ناجیہ جماعت تنظیم نجات یونٹ لواری شریف کی جانب سے لواری شریف تھانے کے سامنے ٹائر جلا کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث پورا شہر مکمل طور پر بند ہو گیا احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کے  لواری شریف اور اطراف میں بدامنی میں اضافہ ہو چکا ہے اور بے گناہ افراد پر قاتلانہ حملے معمول بن چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور جاوید جونیجو پر ہونے والا قاتلانہ حملہ  انتہائی افسوسناک عمل  ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیر آ ف لواری شریف پیر محمد حسن المعروف پیر حسن قادر صدیقی نقشبندی قدس سرہ کے جنرل مینجر میر طارق احمد تالپور ناجیہ جماعت تنظيم نجات کے مرکزی رہنما منشاد گاڈھی حاجی محمد اکرم بھٹو صدر نجات يونٽ لواري شريف علی محمد جونیجو عبدالحميد چانڈيو ۽ و دیگر شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کے پیپلز پارٹی کے با اثر وڈیروں نے اپر سندھ کے جرائم پیشہ افراد کو ان کے نام بدل کر لواری شریف شہر اور اطراف میں پناہی دی رکھی ہے جو آ ئیے  دنوں مقامی لوگوں کو حراساں کرتے رہتے ہیں ان کی شہ پر اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں پر قاتلانہ حملے کیئے جا چکے ہیں لیکن افسوس کہ آج تک کسی بھی واقعے میں ملزمان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے افزائی ہو رہی ہے لواری شریف کے شہریوں  نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی بدین ضلع چیئرمین جام اصغر ہالیپوٽو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لواری شریف اور اس کے اطراف میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا فوری نوٹس لیا جائے اور قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور علاقے میں امن و امان بحال کر کے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button