تمام فیصلے عوام کی فلاح کیلئے کئے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خاموشی توڑ دی

ہم آنے والی نسل کو بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں تمام فیصلے لوگوں کی فلاح کیلئے کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ریاست بغیر آئین کے رہ سکتی ہے، اگر الیکشن شفاف نہیں ہیں تو جمہوریت کا وجود نہیں ہو سکتا۔ثاقب نثار نے زور دیا کہ تمام ججز نے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کی قسم اٹھائی ہے، اور یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آج شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق مل رہے ہیں، اور اگر نہیں تو کس کا فرض ہے کہ ان حقوق کا تحفظ کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت پانی کی کمی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، اور آنے والے وقت میں تین چیزیں موت سے کم نہیں ہیں۔

ثاقب نثار نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم آنے والی نسل کو بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا سنائے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔ثاقب نثار کے دور میں ہونے والے کچھ متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button