اَھلاً وَ سَھلاً مَرحَباً_متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان26دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان26دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان جمعہ کو پاکستان آئیں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، دورے کے دوران اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
حکام کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلی سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہو گی، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔



