فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا، علیزے سلطان کا دعویٰ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا ہے۔
ڈیجیٹل کریئٹر علیزے سلطان اور اداکار فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی جب کہ دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ ہیں۔
تاہم، چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تھے ور بعد ازاں یہ شادی علیزے سلطان کی جانب سے گھریلو تشدد کے دعوؤں کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کرلی تھی۔
اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جب کہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے اور اب انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے کسٹڈی دینے سے انکار کردیا ہے۔
فیروز خان کے فین پیج ’ایف کے اپ ڈیٹس’ کے مطابق علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
اس سے قبل، علیزے سلطان نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری زندگی ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں کیوں کہ ان کے فیصلے میں بچوں کی فلاح وبہبود نے اہم کردار ادا کیا، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے ایک زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد ماحول میں پرورش پائیں۔
مزید کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا ماحول بچوں کی ذہنی نشوونما اور زندگی کے بارے میں ان کے مجموعی رویے پر منفی اثر ڈالے گا۔

علیزے سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دو بار دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر والد نے انکار کیا اور بچوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
ایک کمنٹ میں علیزے سلطان نے لکھا ہے کہ ’وہ کسٹڈی نہیں چاہتا، میں نے دو بار کوشش کی ہے لیکن اس نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا‘۔



