زبانی تکرار پر بھائی اور بھابھی کا قتل: ملزم کو دو بار سزائے موت سنا دی گئی

چارسدہ (جانوڈاٹ پی کے)چار سدہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے زبانی تکرار پر بھائی اور بھابھی کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو بار سزائے موت سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکبر علی نے نامزد ملزم کے مقدمے کی سماعت کی۔
مدعی مقدمہ وکیل سریر خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آفتاب نے زبانی تکرار پر گھر کے اندر فائرنگ کی، فائرنگ سے بھائی اور بھابھی موقع پر جاں بحق ہوئی، واقعہ 14 اگست 2022 کو تھانہ پڑانگ کے حدود میں پیش آیا تھا۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا۔
مدعی مقدمہ وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہٰذا سزا دی جائے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو بار سزائے موت سناتے ہوئے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔



