امریکی ریاست پنسلوانیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے نرسنگ ہوم میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، پنسلوانیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان رتھ ملر نے بتایا کہ کچھ افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جس کے باعث صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی۔

بکس کاؤنٹی کے عہدیدار جم او میلی نے بتایا کہ نرسنگ ہوم کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے پنسلوانیا اور نیو جرسی کی متعدد ایجنسیاں مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو کا اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھا جائے وقوعہ پر صورتحال اب بھی سنگین ہے اور قریبی علاقوں کے رہائشی مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button