سجدہ کرنا دماغی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے، امریکی تحقیق میں انکشاف

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)ایک امریکی پائلٹ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختصر دورانیے کے لیے سجدہ کرنا دماغی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ تحقیق پی ایم سی (PubMed Central) میں شائع ہوئی، جس میں انسانی دماغ کے سگنلز کو مختلف فریکوئنسی بینڈز اور دیگر سائنسی پیمانوں کے ذریعے جانچا گیا۔
اس مطالعے میں تین خواتین اور دو مرد رضاکاروں نے شرکت کی۔ تجربے کے دوران ان کے دماغی سگنلز کو آنکھیں کھلی اور آنکھیں بند دونوں حالتوں میں ریکارڈ کیا گیا۔
تحقیق میں شامل شرکاء چند مخصوص معیار پر پورا اترتے تھے۔ ان میں ماضی میں کسی قسم کے نفسیاتی امراض مبتلا نہ ہونا، سر یا ریڑھ کی ہڈی میں کسی آپریشن یا چوٹ کا سامنا نہیں ہونا، وہ کسی قسم کی نیورو سائیکولوجیکل ادویات استعمال نہیں کرتے تھے اور نماز باقاعدگی سے وقت پر ادا کرتے تھے۔



