شادمان ٹاؤن: پیرا فورس انچارج کی تجاوزات کیخلاف رہائشیوں کو وارننگ،سخت کارروائی کا اعلان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پیرا فورس انچارج کی شادمان ٹاؤن کے علاقہ کے رہاشیوں کو تجاوزات کے خلاف وارننگ تمام ریکارڈ پہ ہٹانے کے حوالے سے ٹائم دے دیا گیا ، وزیراباد شادمان ٹاؤن میں پیرا فورس کے انچارج کامران بھٹی نے علاقہ مکینوں کی اسسٹنٹ کمشنر کو دی گئی درخواست شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کے احکامات پر علاقے کا وزٹ کیا جس میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئی گھر ہو کے اگے بڑے بڑے تھڑے رکاوٹیں گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا تمام معاملات کو فوکس کرنے کے بعد شادمان ٹاؤن کے علاقہ کے رہائشیوں کو وارننگ ٹائم جاری کر دیا گیا وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے سڑک کے اگے یا اس سے اوپر تجاوز نہ کریں اگر کوئی دیے گئے وقت وارننگ کے باوجود بے ضابطگی میں پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کے فوری ایکشن اور انچارج پیرافورس وہ تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرصہ دراز سے ہونے والی پریشانی کو حل کروانے میں ان کی مدد کی۔



