بدین: بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کیلئے 200 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گڑھی خدا بخش جائے گا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام.پی کے)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے گولارچی سمیت ضلع بدین بھر سے 200 سے زائد گاڑیوں پر  مشتمل قافلہ گڑھی خدا بخش بھٹو جائے گا اس حوالے سے رابطہ مہم جاری ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے گئیں ہیں جو ہر یونٹ میں اجلاس کا انعقاد کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی میں شرکت کے پروگرامز کو حتمی شکل دیں گی پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر جام علی اصغر ہالیپوٹہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد احمد چانڈیو ایم این اے حاجی سردار رسول بخش چانڈیو ایم این اے میر غلام علی تالپور صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو ایم پی ایز تاج محمد ملاح ، میر اللہ بخش تالپور ، ڈاڈا محمد ہالیپوٹہ روزانہ کی بنیاد پر پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے تعلقہ گولارچی سے تعلقہ صدر اللہ ڈنو چانڈیو جنرل سیکرٹری محمد عرفان گجر کاشف رضا آرائیں اور دیگر کی جانب سے بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی میں شرکت کے لیے رابطہ مہم زور وشور سے جاری ہے دوسری جانب شعبہ خواتین کی جانب سے ضلعی صدر سی ایم سندھ کی اشپیل اسسٹنٹ میڈیم تنزیلہ قمبرانی بھی ہر تعلقے میں خواتین کے اجلاس منعقد کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے جلسے میں بدین سے زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لسرگرم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button