علماء نے کبھی آمریت کے آگے سر نہیں جھکایا، جے یو آئی مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی، عبدالغفور حیدری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران آزادی پر غلامی کو ترجیح دے رہے ہیں اور فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے، اگر ہوتے تو بلوچستان، کے پی کے اور سندھ آج امن کا گہوارہ ہوتے، عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ علماء نے کبھی آمریت کے آگے سر نہیں جھکایا، جے یو آئی کا کردار شفاف ہے، اور ہم مزید ظلم، فراڈ اور آئین شکنی برداشت نہیں کریں گے.



