مٹھی ٹو ڈیپلو روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، ایک شخص زخمی

مٹھی (رپورٹ: نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی ٹو ڈیپلو روڈ نزد پابوھر موڑ پر موٹر-سائیکل اور کرولا کار میں ٹکر لگ گئی، نتیجے میں  موٹر-سائیکل سوار مکی بہیل رہائش ڈیھی تعلقہ ٹنڈو باگو  زخمی ہو گیا جس کو سول ہسپتال مٹھی سے فسٹ ایڈ دے کر سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا۔

کرولا کار مالک ایڈووکیٹ سبحان سمیجو بتایا جا رہا ہے۔دونوں گاڑیوں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جب کے پولیس گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button