3 ہزار ڈالر لو اور ہمارا ملک چھوڑو، ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کو پیشکش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن سال کے اختتام تک خود کو ڈی پورٹ کریں گے، انہیں مفت ہوائی ٹکٹ اور 3 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
محکمے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن اگر CBP Home ایپ کے ذریعے رضاکارانہ واپسی کے لیے رجسٹریشن کراتے ہیں تو انہیں سفری سہولت کے ساتھ نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل یہ رقم ایک ہزار ڈالر تھی جسے اب بڑھا کر 3 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے۔



