مٹیاری: پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)محکمہ صحت مٹیاری کی جانب سے ضلع میں جاری پولیو مہم کے جائزے کے لیے ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے نمائندگان نے تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کی کارکردگی اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے اپنا ہدف سو فیصد مکمل کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم کو مکمل کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا اور عوامی آگاہی میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس کا واحد حل بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button