سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ: فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 485ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 8ہزار 500روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 70ہزار 862روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 681روپے بڑھ کر 4لاکھ 03ہزار 688روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button