تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر فضائی حملہ، سرحدی کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

کمبوڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے اس کی سرزمین پر فضائی حملے کیے، یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک نے اسی ہفتے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں میں تھائی لینڈ میں کم از کم 23 جبکہ کمبوڈیا میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں جانب سے 9 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگکٹکیو نے کوالالمپور میں آسیان ممالک کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بدھ کے روز سرحدی تنازع پر بات چیت ہوگی۔ یہ مذاکرات تھائی لینڈ کے صوبے چنتھابوری میں دو طرفہ بارڈر کمیٹی کے تحت ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button