کرک: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(جانوڈاٹ پی کے) کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی، شہید اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔

ڈی پی او کرک سعود کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button