لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ شدید دھند کی لپیٹ میں، نظام زندگی متاثر

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں، دھند کے باعث تمام سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے، انڈس ہائی وے اور موٹر وے ایم 8 پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے، موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کے لئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ گاڑیاں چلانے کے دوران اسپیڈ کم رکھیں اور احتیاط کریں.

مزید خبریں

Back to top button