ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر، فی تولہ 4 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  فی تولہ سونے کا بھاؤ 6 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 62 ڈالر اضافے سے 4400 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button