بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ :بنگلا دیش نے نئی دلی میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دیں

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

بنگلا دیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

بنگلا دیشی مشن کے مطابق حالات کی وجہ سے قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کی گئی ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے  کہ 2روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بھی ایک روز پہلے چٹاگانگ ویزا سینٹر بند کردیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button