وزیرآباد میں قائداعظم کی قربانیوں اور سیاسی بصیرت کو خراجِ تحسین

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق کونسلر افتخار احمد بٹ ، نائب امیر جماعت اسلامی زون صابر حسین بٹ ، صوفی محمد اشرف نثار، سیف اللہ بٹ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح جیسے راہنما صدیوں بعد جنم لیتے ہیں ان کی سیاست و دانش و عمل کا حسین مرقع ہے اور انکی سیاسی بصیرت کا اعجاز ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں آزادی کی قدر اور پاکستان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ قائداعظم کا خواب تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے عظیم ترین ممالک میں ہو قائداعظم نے بیک وقت انگریز حکمرانوں اور ہندو قیادت کا تدبر کے ساتھ مقابلہ کیا اور منتشر قوم کو ایک لڑی میں پروکر پاکستان کو معرض وجود میں لاتے ہوئے برصغیر کا نقشہ تبدیل کردیا اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا زبدہ قوموں کا شیوہ ہے اور قائداعظم مسلمانان ہند کو آزادی جیسی بیش قیمت نعمت سے ہمکنار کرکے احسان عظیم کیا ہے بابائے قوم قائداعظم کروڑوں پاکستانیوں کے محسن ہیں جن کا نام تا قیامت عزت کے ساتھ زندہ رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button