بدین میں پی ٹی سی ایل کا اہم سنگِ میل،ڈی آر ایس سے آپٹیکل فائبر پر کامیاب منتقلی، سروس میں نمایاں بہتری

بدین(نمائندہ جانوڈاٹ کام.پی کے)پی ٹی سی ایل کی جانب سے ڈی آر ایس میڈیا سے آپٹیکل فائبر میڈیا پر کامیاب منتقلی ایک اہم کامیابی تفصیل کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک ایچ وائی ٹی آر ٹیم کی جانب سے جاری نیٹ ورک اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے راجو خانانی کڑیو گنہور کڈھن کھور واہ ٹنڈوباگو باگو اور پنگریو سمیت ضلع بدين کی سائیٹس کو کامیابی کے ساتھ ڈی آر ایس میڈیا سے آپٹیکل فائبر میڈیا پر کمیشن کر دیا گیا ہے، جو یو ایس ایف نیٹ ورک کے ذریعے فعال کی گئی ہے یہ تمام سائٹس اس سے قبل ڈی آر ایس میڈیا پر کام کر رہی تھیں، جہاں بینڈوڈتھ اور دیگر تکنیکی حدود درپیش تھیں۔ اب ان تمام سائٹس کو یو ایس ایف نیٹ ورک کے ذریعے آپٹیکل فائبر میڈیا پر کمیشن کیا گیا ہے، جس میں موجودہ انفراسٹرکچر کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں یہ منتقلی نہایت کم اضافی اخراجات کے ساتھ ممکن بنائی گئی اس نیٹ ورک اپ گریڈیشن سے صارفین کے تجربے میں نمایاں بہتری، سروس کوالٹی میں اضافہ، فالٹ ریشو میں کمی اور صارفین کے دائرہ کار میں توسیع کی توقع ہے، جو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور صارفین کی اطمینان میں مثبت کردار ادا کرے گی اس اہم کامیابی پر علاقہ مکینوں نے وائس پریزیڈنٹ FCO&D عدنان انصاری ڈائریکٹر FCO&D رفیق احمد میمن فرمان علی راجپوت محمد نعیم خواجہ محمد اویس اور الٰہی بخش کیریو کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button