فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر19ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیم کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لڑنے کے جذبے کو سراہا اور اس کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے نوجوان کرکٹرز کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور عالمی سطح پر ملک کے سفیر بنیں۔

مزید خبریں

Back to top button