لاڑکانہ: بس کی چھت پر بیٹھے باراتی بجلی کی تار سے الجھ گئے، 2 جاں بحق اور ایک شدید زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں بس کی چھت پر بیٹھے باراتی بجلی کی تار سے الجھ کر نیچے گرگئے جن میں سے 2 چچازاد بھائی باراتی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا. واقعہ تھانہ پیر شیر کی حدود نواحی گاؤں فقیر واہ کے قریب پیش آیا. پولیس کے مطابق بس کی چھت پر بیٹھے باراتیوں میں سے 3 باراتی بجلی کی تار سے الجھ کر کرنٹ لگنے سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جن میں سے دو چچا زاد بھائی 14 سالہ بلاول جتوئی اور 15 سالہ ثقلین جتوئی دم توڑ گئے جب کے ارسلان جتوئی زیر علاج ہے. باراتیوں کے مطابق وہ مستقیم نامی دولہے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ شہر کے مراد واہن علاقے میں جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا. ادھر واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں.



