’’پاکستان آئیڈل‘‘ میں راحت کا بیٹا’’فیل‘‘

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)’’پاکستان آئیڈل‘‘ میں راحت کا بیٹا’’فیل‘‘ شاہ زمان فیل ہوگیا۔پاکستان آئیڈل’ میں راحت فتح علی خان کے بیٹے کی ناقص پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان فتح علی خان کو میوزیکل ریالٹی شو ‘پاکستان آئیڈل’ کے اسٹیج پرگلوکاری کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔شاہ زمان نے شو کی حالیہ قسط میں لیجنڈری نصرت فتح علی خان کا کلام ‘کسے دا یار نہ وچھڑے’ پیش کیا،تاہم ان کی پرفارمنس شائقینِ موسیقی کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور ویڈیو وائرل ہوتے ہی تنقید کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے شاہ زمان کی آواز میں تلفظ کی خامیوں اورگانے کی غیرمعمولی تیز رفتاری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شاہ زمان نے ایک اداس کلام کو ‘دھمال’ کی رفتار سےگا کر اس کا اثرختم کر دیا، جبکہ بعض نے تبصرہ کیا کہ ان کے پیچھے کھڑے ہمنوا گلوکاروں کی آواز شاہ زمان سے کہیں زیادہ بہتر تھی۔

مزید خبریں

Back to top button