صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا نجف پہنچ گئے،گورنر سے ملاقات اور مقدس مقامات کی زیارت

نجف (جانو ڈاٹ پی کے) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نجف پہنچ گئے، گورنر نجف يوسف مكّی كناوی نے ایئرپورٹ پران کا استقبال کیا۔
صدرِ پاکستان اور گورنر نجف کے درمیان ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ امور، علاقائی تعاون اور دو ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں تجارتی، ثقافتی اور مذہبی تعاون کے شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدر زرداری کے دورۂ نجف کے دوران وہ حضرت علی کے مزارات پر حاضری دیں گے، جبکہ کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس ابن علی کے مقدس مزارات کی زیارت بھی کریں گے۔ اس موقع پر اعلیٰ سطحی وفود ان کے ہمراہ ہوں گے اور مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
صدرِ پاکستان کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مذہبی و ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



