بدین:شیدی ایکٹو جماعت کی حلف برداری، ایم پی اے تاج محمد ملاح کا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن ڈاٹ کام.پی کے)شیدی برادری محبت، وفا اور امن کی علامت ہے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تفصیل کے مطابق ایم پی اے بدین حاجی تاج محمد ملاح نے کہا ہے کہ شیدی برادری محبت، وفا اور امن کی علامت ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے یہ بات شیدی ایکٹو جماعت کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شیدی برادری حضرت بلاول سے نسبت رکھنے والی ایک پُرامن برادری ہے جو صبر، شکر، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتی آئی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدین سے جنم لینے والی شیدی ایکٹو جماعت آج پورے سندھ میں شیدی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے انہو نے  امید ظاہر کی کہ شیدی ایکٹو جماعت بدین کے نومنتخب عہدیداران برادری کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں گے

اس موقع پر جماعت کے مرکزی صدر ذوالفقار شام نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا آگے بڑھ کر برادری کی خدمت کا جذبہ قابلِ مثال ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پورے سندھ میں برادری کو تعلیم اور سیاسی شعور سے ہمکنار کریں تاکہ ترقی کے اس مقابلہ جاتی دور میں ہمارے نوجوان بھی آگے آ کر مقابلہ کر سکیں تقریب میں ایم پی اے تاج محمد ملاح نے نو منتخب صدر محمد پریل شیدی اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر بدین اور سندھ کے مختلف علاقوں سے شیدی ایکٹو جماعت کے رہنماؤں ساگر شیدی، میر محمد شیدی، عبدالرشید قمبرآنی، عبدالجبار قمبرآنی، ایاز دانش اور دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button