’’ڈکی بھائی‘‘کی منت سماجت

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے نمبر ون یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔وہ اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ساتھ لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرایا۔سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے عدالت میں اپنے اکاؤنٹ کو واپس کیلئے ککیلئے بیان حلفی دیا ہے۔انہوں نے کہا یوٹیوب چینل حوالہ کیا جائے،سترہ ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کا اعتراض تھا،ان سترہ ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی،ان سترہ ویڈیوز کو نہ ڈیلیٹ کیا جائے گا نہ ایڈٹ کیا جائے گا،یہ یوٹیوب چینل ہی میرا واحد ذریعہ معاش ہے،یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے باعث مالی خسارہ کا سامنا ہے،عدالت نے این سی سیُ آئی اے سے معاملہ پر جواب طلب کر لیا۔دوسری طرف ڈکی بھائی سے رشوت بٹورنے والے تین افسروں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button