سرگودھا:قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3ملزم گرفتار

سرگودھا(جانو ڈاٹ پی کے)پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعجاز نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، جس کے بعد سے وہ قانون کی گرفت سے فرار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے تمام تقاضے قانون کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button