تھرپارکر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر پھانگھاریو میں احتجاجی دھرنا، روڈ بلاک

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے طویل عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے اور ریگولرائزیشن نہ ہونے کے خلاف نیلم کماری اور حاجراں تھیبو کی قیادت میں مٹھی میں پھانگھاریو چیک پوسٹ کے قریب تھرکول مین روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث مٹھی سے نوکوٹ جانے والی سڑک دونوں اطراف سے بلاک ہوگئی اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔

اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ہمیں عرصہ دراز سے تنخواہیں نہیں دی گئیں اور نہ ہی ریگولر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں ادا کرکے ہمیں فاقہ کشی سے بچایا جائے اور انہیں ریگولر کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button