کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتار

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بننے لگی، کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان شہری دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور منشیات سمگلنگ جیسے گھناؤنے فعل میں مصروف ہیں۔

افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں افغان شخص کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

افغان شہری ولید خان داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

مزید خبریں

Back to top button