تھرپارکر کے گاؤں ویجھیار میں ہرن کا غیرقانونی شکار، گاؤں والوں کو دھمکیاں

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر میں ہرن کے غیر قانونی شکار کا سلسلہ تھم نہیں سکا، بااثر شکاریوں نے نایاب جانوروں کو مارنا اپنی عادت بنالیا، جس کے سامنے پولیس اور محکمہ جنگلی حیات بھی بے بس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں ویجھیار میں شکاریوں نے سرعام ہرن کا شکار کیا۔ گاؤں والے پہنچے تو شکاریوں نے انہیں دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، لیکن پولیس کارروائی کرنے میں بے بس تھی۔

عینی شاہدین نے شکاریوں کی شناخت عثمان ولد نیک محمد سومرو اور اس کے مہمان خمیسو ولد جمیل سومرو کے نام سے کی۔ جبکہ گاؤں والوں کے مطابق ان دونوں کے علاوہ دیگر مسلح افراد بھی ان کے ساتھ تھے۔

شکار میں ایک سرخ رنگ کی گاڑی جس کی پلیٹ نمبر KS 6777 تھی استعمال کی گئی۔

محکمہ جنگلی حیات کے افسر اشفاق میمن نے کہا کہ شکار کرنے والے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف ہر صورت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button