خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر میں بارش و برفباری سے موسم مزید سرد، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، ہنگو اور چارسدہ کے مقام پر بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے جاری برف باری نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔

صوبہ بلوچستان میں بھی طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چمن شہر، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button