امریکا نے وینزویلا کاتیسرا تیل بردارجہاز بھی قبضے میں لے لیا

واشنگٹن/کراکس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے وینزویلا کے قریب تیسری مرتبہ ایک تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق Bella 1 نامی یہ جہاز، جو پاناما کے جھنڈے تلے چل رہا تھا، وینزویلا سے تیل حاصل کرنے جا رہا تھا اور اس پر پہلے ہی امریکی پابندیاں عائد تھیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی بحری حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وینزویلا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ حالیہ مہینوں میں تیسرا موقع ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے قریب کسی تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا وینزویلا کی تیل برآمدات کو محدود کرنے کے لیے سمندری نگرانی سخت کر رہا ہے۔

وینزویلا کی جانب سے تاحال اس کارروائی پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں کاراکاس حکومت ایسی کارروائیوں کو غیر قانونی اور عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتی رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button