ملکیہ شراوت کو ٹرمپ نے کرسمس ڈنر پر بلالیا،بھارتی اداکارہ شیخیاں بکھیرتی رہیں

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی اداکارہ ملاکہ شراوت کوٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈنر پر بلالیا۔بھارت کی اداکارہ ملیکہ شراوت امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریر کے دوران ویڈیو بنا  شیخیاں بکھیرتی رہیں۔بھارتی اداکارہ نے وائٹ ہاؤس کی راہداریوں میں تصاویر بھی بنائیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ملیکہ شراوت نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے دعوت نامے کو بھی شیئر کردیا۔

 یہ پوسٹس سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ کئی مداحوں نے ان کے انداز اور لباس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں اس خصوصی تقریب کی دعوت کیسے ملی؟۔

واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات اب ماضی کی طرح دوستانہ نہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے بہت زیادہ ٹیرف بھی عائد کررکھا ہے ایسے میں ملاکہ شراوت کی ٹرمپ کی تقریب میں شرکت پر بھارت کے جذباتی لوگ اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)

مزید خبریں

Back to top button