بانی کی860دن جیل،140بارملاقاتیں،10روز میں بہن2مرتبہ مل چکیں،مشرف زیدی نے عمران خان کے بیٹوں کے بیان کو جھٹلادیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق انکے بیٹوں کے بیان کی تردید کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی بہن زیادہ بہتر آگاہی دے سکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن گزشتہ دس روز میں دو مرتبہ ان سے ملاقات کر چکی ہیں۔مشرف زیدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تقریباً 860 دنوں سے قید میں ہیں اور اس دوران وہ اپنی بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے 3 ہفتوں تک کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، کیونکہ ہر بار سیکیورٹی کا ایک بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلا یا فیملی سے ہونے والی ہر ملاقات سیاسی شکل اختیار کر لیتی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور انتظامی عدم استحکام کا ایک تسلسل رہا ہے، جس کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال کے وقت نواز شریف جیل میں تھے جبکہ اس وقت ملک میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت تھی۔

مزید خبریں

Back to top button