وزیر آباداورمضافاتی علاقوں میں دھند کار اج

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)دھند کی شدت سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔مسلسل دھند کا تیسرا روز،سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی۔

وزیرآباد میں دھند کی شدت میں تیزی تسیرے روز بھی مسلسل دھند نے شہر و مضافات شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ۔سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر حد نگاہ میں غیر معمولی کمی ٹریفک حکام نے پنجاب کے میدانی علاقہ جات میں دھند کی شدت کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی پابندی کو لازم قرار دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال ،گاڑیوں میں مناسب وقفہ ،ون وے کی پابندی ،اور رفتار پر قابو حادثات سے محفوظ رکھ سکتا ہے دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھندکی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ سے بچوں اور بوڑھوں میں سانس لینے میں دشواری، الرجی، دمہ، اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھ جاتے ہیں دھند میں موجود باریک ذرات پھیپھڑوں میں گہرائی تک جا سکتے ہیں، جبکہ سردی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی نمونیا، دمہ اور دیگر وائرل انفیکشنز کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، جس کے لیے ماسک کا استعمال، گھر سے کم نکلنا گرم ماحول میں رہنا ، گرم ملبوسات کا استعمال ایسی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button