ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن میں ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کردیا

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار وویمن جی ٹی روڈ میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کردیا۔اس موقر پر پرنسپل مسز عائشہ عشرت، سابق چئیرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سٹی ایجوکیشن کے جنرل سیکرٹری پرافیسر حافظ منیر احمد ، محمد لطیف ودیگر بھی ہمراہ تھے۔وقار چیمہ نے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز کی خصوصی ہدائت پر پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج میں ڈے کئیر سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے ، خواتین کی تعلیم اور عملی زندگی میں شمولیت کو آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈے کیئر سنٹر کا قیام خاص طور پر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت ہے جو تعلیم یا تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ اپنے ننھے بچوں کی بہتر دیکھ بھال چاہتی ہیں۔خواتین ملازمین کی سہولیات کی فراہمی ان کے حقوق کا تحفظ ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کیلئے ضروری ہے۔ڈے کیئر سنٹر کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کی ملازمت کو زیادہ کارآمد بنانے،پریشانیوں سے بچانے،معاشی تحفظ دینے،ذاتی اطمینان اور تکمیل کا احساس دلانا ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

مزید خبریں

Back to top button