رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری یاسمین شاہ کی اپنی رہائشگاہ پر کھلی کچہری

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام پی کے)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری یاسمین شاہ نے گزشتہ روز بدین میں اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری میں بدین ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں جن میں خواتین بھی شامل ہیں سے ان کو درپیش مسائل معلوم کیئے اور مقعد پر افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی بی بی یاسمین شاہ نے اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آ صف علی زرداری آدی فریال تالپور کی واضح ہدایات ہیں کے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی کے ذمداران زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل پر توجہ دیں اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور ہم ان ہی کی طرف سے ملی اس ذمیواریوں کو پری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



