ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال گوجرانوالہ میڈم سمیرا اقبال کا فاطمہ الزاہرہ دستکاری سکول کا دورہ

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال گوجرانوالہ میڈم سمیرا اقبال کا فاطمہ الزاہرہ دستکاری سکول وزٹ ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت ، آرگنائزر میڈم گلناز بانو ، محمد عمران سنی کمبوہ و دیگر ہمراہ تھے۔سمیرا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غریب ، بیوہ اور مستحق خواتین کو فاطمہ الزاہرہ سلائی سنٹر میں کڑھائی سلائی سکھاکر اپنا روزگار کمانے کے قابل بنایا جارہا ہے جو قابل دید ہے سلائی سنٹر کا مقصد غریب و مستحقین کی فلاح و بہبود ہے تاکہ خواتین ہنر سیکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بہتر بباسکیں اور یہ پراجیکٹ علاقے کی خواتین کی معاشی مشکلات دور کرنے اور خواتین کو معاشرے میں اپنا معاشی کردار ادا کرنے کے لئے ایسے سنٹرز کا قیام بھرپور معاون ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button