سمیر منہاس نے سمیع اسلم کا13سال پرانا ریکارڈتوڑ دیا

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے سابق پاکستانی اوپنر سمیع اسلم کا 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکوں  اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی۔سمیر منہاس ٹورنامنٹ میں کُل471  رنز بناکر  ٹاپ اسکورر  بھی رہے اور  ایشیا کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصلم کیا۔ان سے قبل سمیع اسلم نے 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ  میں 461 رنز بنائے تھے۔بھارت کے خلاف سمیر منہاس کے 172 رنز کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے یوتھ ون ڈے میں کھیلی گئی سب سے بڑی انفرادی اننگ  ہے اور بھارت کے  خلاف بھی اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

مزید خبریں

Back to top button