پی سی بی نے انڈر19ٹیم پر’’نوٹوں کی بارش‘‘کردی،ہر کھلاڑی کو50لاکھ ملیں گے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پی سی بی نے انڈر19ٹیم پر’’نوٹوں کی بارش‘‘کردی،ہر کھلاڑی کو50لاکھ ملیں گے.چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے کی خوشی میں ہر کھلاڑی کے لئے 50، 50 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ سب جنگجو ہو آپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔سمیر منہاس سے کہا آپ ہمارا فخر ہیں آپ نے بہترین کھیل پیش کیا۔آپ نے ایشیاء کپ میں بہترین پرفارمنس دی ہے آپ کے دو سال کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا،تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل اور دیکھ بھال کا پاکستان کرکٹ بورڈ بخوبی خیال رکھے گا۔



